بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے آج تملناڈو اور کرائکل میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمے نے آج کیرالہ اور ماہے کے دور دراز علاقوں میں بھی شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۰
IMD کے مطابق، آج مشرقی راجستھان کے دور دراز حصوں، جھارکھنڈ اور اترپردیش میں سرد لہر رہنے کے امکانات ہیں۔
کل تک مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مراٹھواڑہ اور مدھیہ مہاراشٹر کے حصوں میں بھی اس طرح کی صورتحال رہنے کا امکان ہے۔
اس دوران، دلی NCR میں ہوا کا معیار بدستور بہت خراب کے زمرے میں رہا اور آج صبح 7 بجے AQI، 385 درج کیا گیا۔
ہوا کے معیار کے انتظام سے متعلق کمیشن CAQM نے دلی اور ملحقہ علاقوں میں Graded Response Action Plan (GRAP) کا اسٹیج 3 نافذ کردیا ہے۔