بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے آج انڈمان نکوبار جزائر اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ اور بہار میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ گجرات، مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی خطّے، سکّم اور مدھیہ پردیش میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔
محکمہئ موسمیات نے گنگائی بنگال اور اُڈیشہ میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ شمالی کونکن کے ساحلی علاقوں، مشرق-وسطی، شمال-وسطی بحیرہئ عرب کے کچھ حصوں اور انڈومان کے سمندر پر گرج چمک کے ساتھ طوفان کا امکان ہے۔
آلودگی سے متعلق مرکزی بورڈ نے کہا ہے کہ قومی راجدھانی دلّی میں ہوا کا معیار خراب زمرے میں ہے۔ آج صبح سات بجے ہوا کی کوالٹی کا معیار 233 ریکارڈ کیا گیا۔×