ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 21, 2025 10:04 AM | IMD weather

printer

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے آج، جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان اور مظفرآباد کے دور دراز کے مقامات پر گرج چمک، بجلی اور تیز ہواؤں کے تعلق سے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے آج، جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان اور مظفرآباد کے دور دراز کے مقامات پر گرج چمک، بجلی اور تیز ہواؤں کے تعلق سے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ چھتیس گڑھ، اُڈیشہ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکّم، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور ساحلی آندھراپردیش کے حصوں میں بھی اگلے دو روز کے دوران  گرج چمک اور بجلی کا امکان ہے۔

IMD نے آج وِدربھ میں، لُو چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ تمل ناڈو، پڈّوچیری اور کرائکل میں بھی آئندہ دو روز کے دوران گرمی اور حبس کا موسم رہنے کا امکان ہے۔ موسمیات کے مطابق ایجنسی نے کہا ہے کہ اگلے 5 روز کے دوران شمال مغربی بھارت میں زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت میں بتدریج  دو سے تین ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوگا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں