بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکّم میں آج دور دور تک شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق شمال مغربی، وسطی، مشرقی اور جنوبی بھارتی جزیرہئ نما میں آج تیز ہواؤں اور بجلی کے ساتھ گرج چمک ہونے کا امکان ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ آسام، میگھالیہ اور پنجاب کے دوردراز کے علاقوں میں اولہ باری کے ساتھ گرج چمک ہونے کا بھی قوی امکان ہے۔
موسمیات سے متعلق محکمے نے بہار، مغربی بنگال اور سکّم میں دور دور تک شدید گرمی رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ ساتھ ہی مذکورہ ایجنسی نے جھارکھنڈ، کیرالہ، ماہے، تمل ناڈو اور پڈوچیری میں گرمی اور حبس کا موسم رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ اگلے 7 روز کے دوران وسطی بھارت میں زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت میں بتدریج 2 سے 3 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوگا۔×