بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے مغربی راجستھان اور گجرات میں آج الگ الگ مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ موسمیات کے محکمے کے مطابق مشرقی راجستھان، کونکن، گوا اور وسطی مہاراشٹر کے بعض مقامات پر آج شدید سے بہت شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ IMD نے کہا کہ اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں الگ الگ جگہوں پر شدید بارش ہو سکتی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے اڈیشہ، مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی خطّے، سکّم، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائکل اور اتراکھنڈ میں بھی اسی طرح کے حالات رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران IMD نے کہا کہ ساحلی آندھراپردیش اور جنوبی کرناٹک کے اندرونی علاقوں کے الگ الگ مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔×
Site Admin | September 7, 2025 9:24 AM | IMD weather
بھارتی محکمہئ موسمیات نے گجرات اور راجستھان میں آج شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
