July 19, 2025 9:39 AM | IMD weather

printer

بھارتی محکمہئ موسمیات نے کیرالہ میں کل تک شدید بارش سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات نے، کل تک کیرالہ میں شدید ترین بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ راجستھان، مدھیہ پردیش، آسام، تمل ناڈو اور کرناٹک کے مختلف حصوں میں آج کے لیے شدید ترین بارش کا اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہئ موسمیات نے کہا ہے کہ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، اترپردیش، جموں و کشمیر، پنجاب اور ہریانہ کے مختلف حصوں میں 24 جولائی تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے، ساتھ ہی شمال مشرقی بھارت میں اگلے 7 دن تک بجلی کی گرج چمک اور دھول بھری آندھی کے ساتھ درمیانی درجے کی بارش جاری رہ سکتی ہے۔

اس دوران محکمہئ موسمیات نے، دلّی اور قومی راجدھانی خطّے میں اگلے 5 دن تک مطلع اَبر آلود رہنے اور بجلی کی گرج چمک اور دھول بھری آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔×