بھارتی محکمہئ موسمیات نے کرناٹک کے ساحلی اور گھاٹ علاقوں میں آج انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ وہیں آسام، میگھالیہ، کوکن، گوا اور مدھیہ پردیش میں بھی آج شدید ترین بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ آندھرا پردیش، بہار اور جھارکھنڈ میں بھی آج شدید بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہئ موسمیات نے اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ اور اتراپردیش میں 26 مئی تک گرج چمک، تیز ہواؤں اور بجلی کی کڑکٹراہٹ کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمال مشرقی بھارت اور جنوبی بھارت میں بھی اگلے سات دن کے دوران اسی طرح کے موسمی حالات رہیں گے۔×