December 28, 2025 10:01 AM | IMD weather

printer

بھارتی محکمہئ موسمیات نے ملک کے شمالی علاقوں میں گہرے سے بہت گہرے کہرے کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیاتی محکمے نے آج دلّی، ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور اترپردیش میں گہرے سے بہت گہرے کہرے کی صورتحال رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ بہار، مشرقی مدھیہ پردیش، جموں وکشمیر، لداخ، گلگت- بلتستان، اور مظفرآباد میں بھی آج گہرے کہرے کی صورتحال رہے گی۔

موسمیاتی محکمے نے اڈیشہ، سکم، اتراکھنڈ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور شمال مشرقی بھارت میں بھی اسی طرح کی صورتحال رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، پنجاب اور راجستھان میں سرد لہر کے حالات رہیں گے اور مشرقی اترپردیش میں دن ٹھنڈا رہے گا۔ موسمیاتی محکمے نے کہا ہے کہ انڈمان اور نکوبار جزائر میں اس مہینے کی 31 تاریخ تک گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کا امکان ہے۔×