بھارتی محکمہئ موسمیات نے راجستھان، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں آج تیز سے شدید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ آسام، میگھالیہ، چھتیس گڑھ، آندھراپردیش اور کرناٹک میں اگلے دو سے تین دن اسی طرح کی بارش کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمے نے انڈمان اور نکوبار جزائر کے ساتھ ساتھ بہار، مغربی بنگال، جھارکھنڈ، اُڈیشہ اور تلنگانہ میں بھی آج گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔×