October 9, 2025 9:51 AM | IMD weather

printer

بھارتی محکمہئ موسمیات نے جنوبی بھارتی جزیرہ نما میں اگلے تین سے چار دن کے دوران بارش میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات نے جنوبی بھارتی جزیرہ نما میں اگلے تین سے چار دن کے دوران بارش میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق تمل ناڈو، کیرالہ، ماہے، جنوبی داخلی کرناٹک، ساحلی آندھرا پردیش، یانم اور رائل سیما میں اگلے دو سے تین تک موسلادھار بارش جاری رہے گی۔ اِس دوران لکشدیپ اور ساحلی کرناٹک میں آج اور کَل تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ وہیں مشرقی اور شمال مشرقی بھارت میں اوڈیشہ، گنگائی مغربی بنگال، آسام، میگھالیہ، ناگا لینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ کے حصوں میں اگلے دو سے تین دن کے دوران شدید بارش جاری رہ سکتی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔