January 22, 2026 9:17 AM | IMD

printer

بھارتی محکمہئ موسمیات نے جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان اور مظفرآباد کے مقامات پر آج شدید بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات نے جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان اور مظفرآباد کے مقامات پر آج شدید بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔

اِس کے علاوہ، مشرقی راجستھان، ہریانہ، چندی گڑھ، ہماچل پردیش اور دلّی میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ انڈومان و نکوبار جزائر میں بھی دن کے دوران، اِسی طرح کے موسمی حالات رہ سکتے ہیں۔

محکمہئ موسمیات کے مطابق، وسطی بھارت میں اگلے دو دن کے دوران، کم از کم درجہئ حرارت میں کوئی خاطر خواہ تبدیلی نہیں ہوگی۔ موسمیات کے محکمہ نے مزید بتایا کہ شمال مغربی بھارت میں اگلے 48 گھنٹے کے دوران، کم از کم درجہئ حرارت میں دو سے تین ڈگری سیلسیس کا بتدریج اضافہ ہوسکتا ہے۔×