بھارتی محکمہئ موسمیات نے اروناچل پردیش کے مختلف حصوں میں آج شدید بارش کی پیشگوئی ہے۔ وہیں آندھرا پردیش، بہار، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، مدھیہ پردیش، اُڈیشہ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، تلنگانہ، اُترپردیش، اُتراکھنڈ اور شمال مشرقی خطّے میں بھی اگلے دو سے تین دن کے دوران شدید بارش کا امکان ہے۔
محکمہئ موسمیات نے مزید کہا کہ بہار، گنگائی مغربی بنگال، جموں اور کشمیر اور لداخ میں آج بجلی کی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ چھینٹے پڑ سکتے ہیں۔ ان علاقوں میں 14 اگست تک اسی طرح کے موسمی حالات برقرار رہ سکتے ہیں۔×
اس دوران قومی راجدھانی کے مختلف علاقوں میں آج صبح موسلا دھار بارش ہوئی۔ شاستری بھون، آر-کے پورم، موتی باغ اور قدوائی نگر میں شدید بارش ہوئی۔ دلّی اور قومی راجدھانی خطّے میں آج دن میں درمیانے سے شدید درجے کی بارش کا امکان ہے۔×