بھارتی محکمہئ موسمیات نے آج گجرات خطے میں شدید بارش سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہئ موسمیات نے کہا ہے کہ سوراشٹر اور کَچھ میں آج انتہائی شدید بارش ہوسکتی ہے۔ اِس کے علاوہ محکمہئ موسمیات نے اگلے دو سے تین دن کے دوران مہاراشٹر اور ملک کے شمال مشرقی حصے کے مختلف مقامات پر بھی شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ وہیں بہار، چھتیس گڑھ، راجستھان، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، اتراکھنڈ، کونکن اور گوا میں 22 اگست تک موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہئ موسیات نے یہ بھی کہا ہے کہ اگلے تین دن کے دوران جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفرآباد، بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، تلنگانہ، مغربی بنگال اور سکّم کے مختلف مقامات پر بجلی کی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔×