ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 30, 2025 9:51 AM | Telangana Rains

printer

بھارتی محکمہئ موسمیات نے آج تلنگانہ کے آٹھ اضلاع میں شدید بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات نے وارنگل، Yadadri Bhuvanagiri، Siddipet،  Rajanna Sireilla سمیت 8 ضلعوں میں شدید سے انتہائی شدید بارش کیلئے   ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

آج 12 سے زیادہ ضلعوں کیلئے سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

شدید سمندری طوفان مونتھا کے آندھرا پردیش پہنچنے کے بعد ملحقہ ریاست تلنگانہ کے متعدد حصوں میں شدید بارش ہوئی۔

وارنگل، Hanumakonda، Jangaon، محبوب آباد، کریم نگر، Siddipet اور Khammam میں ایک دن میں 20 سینٹی میٹر سے زیادہ کی انہائی شدید بارش ہوئی۔

Hanumakonda میں Bheemdevarapale میں آج صبح 5 بجے تک 422 ملی میٹر کی سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی اور یہ سب سے زیادہ متاثر علاقوں میں سے ایک ہے۔

پانی جمع ہونے والے علاقوں میں پھنسے لوگوں کیلئے بچاؤ اور راحت کارروائی کیلئے NDRF اور SDRF کی ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

متعدد ٹرینیں، جن میں کونارک ایکسپریس، Golconda ایکسپریس بھی شامل ہیں، منسوخ کردی گئی ہیں اور محبوب آباد ضلع میں Dornakal جنکشن میں سیلاب آنے کی وجہ سے بہت سی ٹرینوں کا راستہ بدلا گیا ہے۔

Khammam میں ایک وندے بھارت ایکسپریس کو روکا گیا اور تقریباً 60 مسافروں کو بس سے وارنگل بھیجا گیا۔

ریاست کی راجدھانی حیدرآباد میں بھی شدید بارش ہوئی اور حکام نے راحت کارروائی کیلئے کچھ جگہوں پر قدرتی آفات سے نمٹنے کی ٹیموں کو تعینات کیا ہے۔

اِس دوران، وزیر اعلیٰ Revanth ریڈی نے آج طوفان سے متاثرہ ضلعوں کے کلیکٹروں اور Revenue اہلکاروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کریں گے۔