بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور وِدربھ کے علاقوں میں اگلے دو روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ موسمیات کے محکمے نے آج ملک کے شمالی اور مشرقی حصوں میں شدید سے اوسط بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ اِن علاقوں میں جموں و کشمیر، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش اور مشرقی اترپردیش شامل ہیں۔
موسمیات کے محکمے نے کہا کہ اِس مہینے کی 15 تاریخ تک مشرقی راجستھان اور اتراکھنڈ کے علاقوں میں شدید سے اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔
IMD نے اگلے چھ روز کے دوران ملک کے شمال مشرقی علاقوں، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تری پورہ میں اسی طرح کے موسم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
موسمیات کے محکمے نے آج کیرالہ اور کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
کَل شام دلی میں مانسون کی بارش ہوئی، جس سے لوگوں کو حبس سے کافی راحت ملی۔ شدید بارش کے تناظر میں مختلف علاقوں میں پانی بھرنے اور گاڑیوں کی آمدروفت متاثر ہونے کی خبر ملی۔x