بھارتی محکمہئ موسمیات، IMD نے آج جھارکھنڈ میں الگ الگ مقامات پر انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
گجرات، کیرالا، ماہے، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش اور شمال مشرقی ریاستوں کے کچھ حصوں میں بھی شدید بارش ہوگی۔
اگلے چار روز ملک کے مختلف حصوں میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
دہلی، ہریانہ، پنجاب، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں منگل تک گرج، چمک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔×