بھارتی فوج 491 نئے نوجوان افسروں کی شمولیت کے ساتھ آج اور زیادہ مضبوط ہوگئی ہے۔ اتراکھنڈ کے دہرادون کی انڈین ملٹری اکیڈمی میں نئے افسران کی عظیم الشان پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔ V-C Sakshi Singh
انڈین ملٹری اکیڈمی میں نئے افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تاریخی Chetwode عمارت میں کے سامنے ہوئی، جہاں 525 کیڈٹس نے Antim Pag کے ساتھ فوج میں کمیشنڈ افسر کے طور پر شمولیت اختیار کرلی۔ ان میں سے 34 کیڈٹس کا تعلق دوستانہ بیرونی ممالک سے ہے، جو اپنی تربیت مکمل کرنے کے بعد اپنے اپنے ملکوں کی مسلح افواج میں شام ہوں گے۔ بھارتی بری فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی نے ریووِنگ آفیسر کے طور پر پریڈ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر نوجوان کیڈٹس نے غیر معمولی ڈسپلن، جذبے اور فوجی شان وشوکت کا مظاہرہ کیا۔ تربیت کے دوران مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نِشکَل دِویدی کو باوقار Sword of Honour سے نوازا گیا۔ آفیسر کیڈٹس نِشکَل دِویدی نے آرڈر آف میرٹ میں بھی پہلا مقام حاصل کیا اور سونے کا تمغہ جیتا۔ وہیں بادل یادو دوسرے اور کمل جیت سنگھ تیسرے نمبر پر رہے، جنہیں کانسے کے تمغے سے نوازا گیا۔
دہرادون سے ساکشی سنگھ کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں ……