May 12, 2025 3:53 PM

printer

بھارتی فوج کے فوجی کارروائیوں کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹننٹ جنرل راجیو گھئی آج شام پاکستان کے اپنے ہم منصب سے بات چیت کرنے والے ہیں۔

بھارتی فوج کے فوجی کارروائیوں کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹننٹ جنرل راجیو گھئی آج شام پاکستان کے اپنے ہم منصب سے بات چیت کرنے والے ہیں۔ یہ دونوں عہدیدار، اُن متعلقہ طور طریقوں پر تبادلہئ خیال کریں گے، جس کے نتیجے میں لڑائی روکنے کے معاملے پر اتفاقِ رائے کو استحکام مل سکے۔ لیفٹننٹ جنرل گھئی نے کَل شام آپریشن سندور کے بارے میں میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے یہ بات بتائی۔ لیفٹننٹ جنرل گھئی نے بتایا کہ آپریشن سندور کے تحت پاکستان اور پاکستان کے قبضے والے جموں و کشمیر کے علاقے میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا اور 100 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور دہشت گردی کا ارتکاب کرنے والوں اور اِس کا منصوبہ تیار کرنے والوں کو سزا دینے کے واضح فوجی مقصد سے مرتب کیا گیا تھا۔ اِس کا مقصد دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو بھی تہس نہس کرنا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔