بھارتی فوج کا ایک دستہ، امریکہ کے اَلاسکا میں Fort Wainwright پہنچا ہے، جہاں وہ 21 ویں بھارت-امریکہ مشترکہ فوجی مشق ”Yudh Abhyas 2025“ میں حصہ لے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ بات بتائی۔ 21 ویں بھارت-امریکہ مشترکہ فوجی مشق کَل شروع ہوئی ہے، جو اِس مہینے کی 14 تاریخ تک جاری رہے گی۔ وزارت دفاع کے مطابق بھارتی دستے میں مدراس ریجیمنٹ کی ایک بٹالین کے اہلکار شامل ہیں، جو امریکی فوجیوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں گے۔
Site Admin | September 2, 2025 2:44 PM
بھارتی فوج کا ایک دستہ، امریکہ کے اَلاسکا میں 21 ویں بھارت-امریکہ مشترکہ فوجی مشق ”Yudh Abhyas 2025“ میں حصہ لے گا
