بھارتی فوج نے پاکستانی دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے جموں وکشمیر کے کشتواڑ اور ڈوڈہ ضلعوں میں موسم سرما کے دوران انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ دفاعی ذرائع کے مطابق مختلف خفیہ ایجنسیوں کی معلومات کی بنا پر جموں خطے میں اِس وقت تقریباً 30 سے 35 پاکستانی دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ یہ دہشت گرد موسم سرما کے دوران چھپنے کے عارضی ٹھکانوں کی تلاش میں ہیں تاکہ سکیورٹی اہلکار اُن کا پتہ نہ لگاسکیں اور اُن کا براہِ راست سامنا نہ ہو۔ روایتی طور پر کشمیر میں 21 دسمبر سے 31 جنوری تک سخت سردی کا دور Chillai Kalan ہوتا ہے اور اِس دوران، پہاڑی علاقوں میں زبردست برفباری کے سبب مواصلاتی رابطے منقطع ہوجانے کی وجہ سے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں عارضی طور پر کمی آجاتی ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ فوج نے بہت زیادہ برف سے ڈھکے ہوئے پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کے دوران سرگرم طریقۂ کار اختیار کرتے ہوئے، عارضی اڈّے اور نگرانی چوکیاں قائم کی ہیں تاکہ دہشت گردوں کے امکانی ٹھکانوں کا پتہ لگایا جاسکے۔
Site Admin | December 27, 2025 9:46 PM
بھارتی فوج نے پاکستانی دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے جموں وکشمیر کے کشتواڑ اور ڈوڈہ ضلعوں میں موسم سرما کے دوران انسداد دہشت گردی کارروائیاں تیز کردی ہیں