June 14, 2025 9:40 PM

printer

بھارتی فوج نے آج419نئے نوجوان آفیسروں کا خیر مقدم کیا۔ اتراکھنڈ کے دہرہ دون میں واقع انڈین ملٹری اکیڈمی IMA میں ایک شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا اہتمام کیا گیا

بھارتی فوج نے آج419نئے نوجوان آفیسروں کا خیر مقدم کیا۔ اتراکھنڈ کے دہرہ دون میں واقع انڈین ملٹری اکیڈمی IMA میں ایک شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔
انڈین ملٹری اکیڈمی کے تاریخی Chetwode عمارت میں کُل 451 کیڈٹس نے کمیشنڈ آفیسر بننے کیلئے اپنا آخری قدم اٹھاتے ہوئے فخر کے ساتھ مارچ کیا۔ اِن میں دوست غیرممالک سے تعلق رکھنے والے 32 کیڈٹس بھی شامل تھے، جنہوں نے اپنی ٹریننگ مکمل کی ہے اور اب وہ اپنی اپنی قومی افواج میں خدمات انجام دینے کیلئے واپس جائیں گے۔ اِس پریڈ کا معائنہ، سری لنکا کی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل B.K. جی ایم Lasantha Rodrigo نے کیا، جو کہ بطور جائزہ افسر وہاں موجود تھے۔ ٹریننگ کے دوران مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کیلئے باوقار ’Sword of Honour‘ Annie Nehraکو دیا گیا۔ Ronit رنجن نائک نے Order of Merit میں پہلا مقام اور سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ Annie Nehra نے دوسرا مقام، جبکہ انوراگ ورما نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ انہیں کانسے کے تمغے سے نوازا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔