بھارتی فوج نے اِن اطلاعات کو مسترد کردیا ہے، جن میں یہ دعویٰ کیاگیا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کل ختم ہوگئی ہے۔ بھارتی فوج نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے فوجی کارروائیوں کے ڈائریکٹر جنرلوں کے درمیان کل 18 مئی کو کسی طرح کی بات چیت ہونے کا کوئی پروگرام نہیں تھا۔ اُس نے کہا ہے کہ جہاں تک جارحانہ کارروائی موقوف کئے جانے کا تعلق ہے، جیسا کہ اِس مہینے کی 12 تاریخ کو DGMO کی گفتگو میں طے ہوا تھا، تو اِس کے ختم ہونے کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔
Site Admin | May 19, 2025 3:24 PM
بھارتی فوج نے اِن اطلاعات کو مسترد کردیا ہے، جن میں یہ دعویٰ کیاگیا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کل ختم ہوگئی ہے