بھارتی فوج کیلئے ایک خصوصی سنگِ میل، اُس وقت طے ہوا، جب آج امریکہ سے Apache ہیلی کاپٹرس کی پہلی کھیپ بھارت پہنچی ہے۔ جدید طرز کے اِن ہیلی کاپٹرس کو طاقتور فائر کرنے اور جنگ کی جدید صلاحیتوں کی وجہ سے فضاء میں ٹینک کہا جاتا ہے۔ انجینئرنگ کا شاہکار یہ ہیلی کاپٹر جدید ہتھیاروں، سینسرس اور ہر موسم میں کام کرنے کی صلاحیتوں سے لیس ہے، جس سے بھارتی فوج کی فضائی طاقت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
اِس سے قبل بھارتی فوج نے امریکہ کی حکومت اور بوئنگ کمپنی کے ساتھ 2015 کے ایک سمجھوتے کے تحت بائیس Apache ہیلی کاپٹرس خریدے تھے۔ Apache ہیلی کاپٹر کے فوج میں شامل ہونے سے اِس کی کارروائی کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
Site Admin | July 22, 2025 3:07 PM
بھارتی فوج نے امریکہ سے 3 اپاچے ہیلی کاپٹرس کا پہلا بیچ حاصل کیا ہے