بھارتی فوج نے آج بہار کے گیاجی میں آفیسرز اکیڈمی میں 23 خواتین سمیت 207 کیڈٹس کو بطور آفیسرز شامل کیا۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں نئے شامل کئے گئے افسران نے اپنے والدین اور اعلیٰ افسران کے سامنے شاندار جنگی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ بھارتی فوج کی مرکزی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل Anindya سین گپتا نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور کیڈٹس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر گورَو میڈل اعزازی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں اُن والدین کی عزت افزائی کی گئی، جنہوں نے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو ملک کی خدمت کیلئے وقف کیا ہے۔ اس سال فوج میں شامل کی گئیں خاتون کیڈٹس کی تعداد 23 ہوگئی ہے، جبکہ پچھلے سال یہ تعداد 18 تھی۔×
Site Admin | September 6, 2025 3:10 PM
بھارتی فوج نے آج بہار کے گیاجی میں آفیسرز اکیڈمی میں 23 خواتین سمیت 207 کیڈٹس کو بطور آفیسرز شامل کیا۔