ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 23, 2025 9:51 PM

printer

بھارتی فوج، نئی دلّی کے کرتویہ پتھ پر 26 جنوری کو ہونے والی 76ویں یومِ جمہوریہ پریڈ کے دوران، اپنی طاقت کے مظاہرے کیلئے تیار ہے

بھارتی فوج، نئی دلّی کے کرتویہ پتھ پر 26 جنوری کو ہونے والی 76ویں یومِ جمہوریہ پریڈ کے دوران، اپنی طاقت کے مظاہرے کیلئے تیار ہے۔ نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے میجر جنرل سمت مہتا نے بتایا کہ پریڈ میں ایک ماؤنٹیڈ کالم، آٹھ میکانائزڈ کالمز اور چھ مارچنگ دستے بھارتی فوج کی نمائندگی کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ جنگی نگرانی نظام اور DRDO کے ذریعے تیار کردہ Pralay ہتھیار، اِس مرتبہ پریڈ میں خصوصی توجہ کا مرکز ہوں گے۔
پریڈ کے دوران، T90 ٹینک، ناگ میزائل سسٹم، برہموس، پناکا، آکاش ہتھیار سسٹم کے علاوہ دوسرے اسلحہ جات کے ذریعے ملک کی فوجی طاقت کا مظاہرہ ہوگا۔
اس کے علاوہ، مرکزی مسلح پولیس فورس، CAPF اور NCC کے علاوہ مسلح افواج کے مارچنگ دستے بھی پریڈ میں شرکت کریں گے۔ یومِ جمہوریہ پریڈکے دوران بھارتی فوج کے مارچنگ دستے کی قیادت کرنے والی Corps of Signals کی کیپٹن ریتیکا کھریٹا نے آکاشوانی نیوز سے خصوصی بات چیت میں یہ موقع فراہم کرنے پر بھارتی فوج کا شکریہ ادا کیا۔
اِس سال یومِ جمہوریہ پریڈ میں انڈونیشیا کا مارچنگ دستہ اور بینڈ، مہمان خصوصی ملک کے طور پر شرکت کرے گا۔ آکاشوانی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انڈونیشیا کی فوج کے بریگیڈیئر Kristomei Sianturi نے کہا کہ اِس پریڈ میں انڈونیشیا کی فوج کے 352 فوجی حصہ لیں گے۔
وہیں بھارت کی گوناگونیت اور ثقافتی شمولیت کو پیش کرنے کیلئے مختلف ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی وزارتوں کی کُل 26 جھانکیاں بھی پریڈ میں حصہ لیں گی۔ اِن جھانکیوں کا موضوع ہوگا ”سورنم بھارت: وراثت اور وکاس“۔
قومی راجدھانی دلّی کے کرتویہ پتھ پر یومِ جمہوریہ 2025 کی آج ہوئی Full Dress Rehersal میں بھارت کے مالامال ورثے، فوجی طاقت اور ثقافتی گوناگونیت کا مظاہرہ کیا گیا۔ اِس دوران یومِ جمہوریہ کے موقع پر پیش کیے جانے والے جاذب نظر نظاروں کی جھلک دیکھنے کو ملی۔
اس دوران کرتویہ پتھ پر بھارتی فضائیہ کے حیرت انگیز کرتبوں نے ناظرین کو جوش سے بھر دیا۔ Full Dress Rehersal پریڈ صبح ساڑھے 10 بجے وجے چوک سے شروع ہوئی اور لال قلعے کی جانب روانہ ہوئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔