بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امرپریت سنگھ نے کہا ہے کہ آپریشن سندور، لڑائی کے دوران تیزی اور انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے یاد رکھا جائے گا، جس نے پاکستان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا تھا۔ نئی دلّی میں آج فضائیہ کے 93 ویں یومِ تاسیس کے ضمن میں منعقدہ سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے آپریشن کے دوران پاکستان میں متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور اس دوران پاکستان فضائیہ کے چار سے پانچ لڑاکا طیاروں کو تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کو واضح ہدایات اور کھلی چھوٹ دی گئی تھی۔ فضائیہ کے سربراہ نے مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ بھارتی فضائیہ، اِس سال 8 اکتوبر کو اپنا 93 واں یومِ تاسیس منائے گی۔ اِس موقع پر ہِنڈن ایئر فور اسٹیشن پر ایئر فورس ڈَے پریڈ منعقد کی جائے گی۔x
Site Admin | October 3, 2025 9:58 PM
بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امرپریت سنگھ نے کہا ہے کہ آپریشن سندور، لڑائی کے دوران تیزی اور انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے یاد رکھا جائے گا، جس نے پاکستان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا تھا