بھارتی فضائیہ کَل سے فرانس میں باہمی فضائی مشق – Garuda-پچیس کے آٹھویں ایڈیشن میں شرکت کرے گی۔ بھارتی فضائیہ، فرانس کی فضائی اور خلائی فورس FASF کے ساتھ اِس مہینے کی27 تاریخ تک اِس مشق میں مشغول رہے گی۔ وزارتِ دفاع نے کہا کہ اِس مشق کا مقصد ایک حقیقی کارروائی جاتی ماحول میں جنگ کے دائو پیچ اور طریقۂ کار کو بہتر کرنا ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ یہ مشق پیشے وارانہ تعامل، کارروائی جاتی معلومات کا تبادلہ اور دونوں فضائی فورسز کے درمیان بہترین عوامل کو ایک دوسرے کے ساتھ شراکت کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔مشق کے دوران، بھارتی فضائیہ کے Su-30MKI لڑاکا طیارے، فرانس کے ملٹی رول لڑاکا طیاروں کے ساتھ پیچیدہ طور پر تیار کردہ فضائی جنگ کے منظر ناموں میں مشق کریں گے، جس میں فضاء سے فضاء میں لڑائی، فضائی تحفظ اور مشترکہ حملے کی کارروائیاں کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
Site Admin | November 15, 2025 9:39 PM
بھارتی فضائیہ کَل سے فرانس میں باہمی فضائی مشق – Garuda-پچیس کے آٹھویں ایڈیشن میں شرکت کرے گی