November 21, 2025 9:52 PM

printer

بھارتی فضائیہ کا ایک Tejas لڑاکا طیارہ آج متحدہ عرب امارات میں دبئی ایئر شو کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔ بھارتی فضائیہ کے مطابق اِس حادثے میں پائلٹ سنگین طور پر زخمی ہوگئے

بھارتی فضائیہ کا ایک Tejas لڑاکا طیارہ آج متحدہ عرب امارات میں دبئی ایئر شو کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔ بھارتی فضائیہ کے مطابق اِس حادثے میں پائلٹ سنگین طور پر زخمی ہوگئے اور بعد میں اُن کا انتقال ہوگیا۔ بھارتی فضائیہ نے اُن کی موت پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غمزدہ اہل خانہ کے ساتھ مضبوط کے ساتھ کھڑا ہے۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے ایک کورٹ آف انکوائری تشکیل دی گئی ہے۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب لڑاکا طیارہ ایئر شو میں شرکت کر رہا تھا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ غم زدہ اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک پائلٹ کے ساتھ کھڑا ہے۔ دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انل چوہان نے بھی حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔