ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 26, 2025 3:04 PM

printer

بھارتی فضائیہ نے 6 دہائیوں تک ملک کی خدمت میں تعینات رہنے والے MIG-21 طیارے کو خیرباد کہا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 1971 میں بھارت-پاکستان جنگ کے دوران طیارے کے اہم رول کی ستائش کی

بھارتی فضائیہ نے آج چنڈی گڑھ میں مِگ-21 طیاروں کو خیرباد کہا۔ اس طیارے نے 6 دہائیوں سے زیادہ عرصے تک ملک کیلئے خدمات انجام دیں۔ اس طیارے کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور سینئر افسران کی موجودگی میں خدمات سے ہٹایا گیا۔
ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے اس طیارے کی آخری پرواز کی، جس کیلئے انہوں نے بادل-3 سگنل دیا۔ مگ-21 طیارے کو بھارت-چین جنگ کے بعد 1963 میں بھارتی فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا۔ یہ آواز سے تیز رفتار سے سفر کرنے والا ملک کا پہلا جنگی طیارہ ہے۔
اس طیارے نے 1965 اور 1971 کی بھارت-پاک جنگ میں ایک فیصلہ کُن کردار ادا کیا تھا۔ اس طیارے نے پاکستانی فضائیہ کو زبردست نقصان پہنچایا تھا۔