فوج کے سربراہ جنرل اپیندر دِویدی نے کَل رات جنگ بندی اور فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کے تناظر میں مغربی سرحدوں کے فوجی کمانڈروں کے ساتھ سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ بھارتی فوج نے کہا ہے کہ فوج کے سربراہ نے کل DGMO کے درمیان بات چیت کے بعد پیدا ہونے والے اتفاق رائے کی کسی بھی خلاف ورزی کیلئے جوابی کارروائی کرنے کا اختیار فوجی کمانڈروں کو دے دیا ہے۔
بھارتی فضائیہ نے کہا ہے کہ اُس نے آپریشن سندور میں دی گئی ذمہ داری کو پوری درستگی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کامیابی سے انجام دیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر فضائیہ نے کہا ہے کہ قومی مقاصد کے عین مطابق سوچ سمجھ کر اور متوازن انداز سے کارروائی کی گئی۔ اُس نے سبھی سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ قیاس آرائی اور غیر مصدقہ جانکاری پھیلانے سے گریز کریں۔