بھارتی فضائیہ نے جموں خطے اور شمالی پنجاب میں بڑھتی آبی سطح اور تباہ کُن سیلاب کے ردِّ عمل کے طور پر بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ مشن شروع کیے ہیں۔
وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ بھارتی فضائیہ نے متاثرین کی مدد کے لیے ہیلی کاپٹروں، ٹرانسپورٹ طیاروں اور بھارتی فضائیہ کے دیگر ساز و سامان کو تعینات کیا ہے۔ بیان میں جموں کے اکھنور علاقے اور پنجاب کے پٹھان کوٹ اور ڈیرہ بابا نانک علاقوں میں مسلح اہلکاروں کی زندگی بچانے والے مشنوں کا بھی ذکر کیا گیا۔ وزارت دفاع نے مزید کہا کہ بھارتی فضائیہ، بدلتی صورتحال کے مطابق مزید مشن چلانے کے لیے تیار ہے۔×