بھارتی فضائیہ اپنی 93ویں سالگرہ کا جشن منا رہی ہے۔ مشرقی فضائی کمانڈ پہلی بار آج گوہاٹی میں ایک شاندار ایئرشو کا انعقاد کر رہی ہے۔
بھارتی فضائیہ آج گوہاٹی میں دریائے برہم پُتر کے Lahit Ghat پر 25 سے زیادہ Formations میں 75 ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹروں پر مبنی ایک ایئر شو پیش کرے گی۔ یہ فلائنگ مشینیں خطے کے گوہاٹی، تیز پور، جورہٹ، چھابوا، ہانسی مارا، باگ ڈوگرا اور پانا گڑھ کے سات ایئر بیس سے چلائی جائیں گی۔
جنگی طیاروں کی فہرست میں رافیل، سکھوئی 30، اپاچے، MIG 29، IL 78 Refueler، میراج، جیگوار C-17 گلوب ماسٹر، MI 17، ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹرMK1، C 130 ہرکلیس، Antonov AN-32 اور سوریہ کرن شامل ہیں۔
اس سال بھارتی فضائیہ دن کی تقریبات کارروائی جاتی صلاحیت، مزاحمت اور درستگی کے بھارتی فضائیہ کے مقصد پر مرکوز کرتے ہوئے ”ناقابل یقین، ناقابل تسخیر اور انتہائی درست“ کے تھیم پر مبنی ہیں۔x