ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 16, 2025 9:42 AM

printer

بھارتی فضائیہ اور فرانس کی فضائی اور خلائی فورس آج فرانس میں دو طرفہ فضائی مشق Garuda 25 کا آغاز کریں گی۔

بھارتی فضائیہIAF  آج سے فرانس میں دو طرفہ فضائی مشق Garuda 25کے آٹھویں ایڈیشن میں شرکت کرے گی۔ بھارتی فضائیہ یہ مشق French Air And Space Force (FASF) کے ساتھ اس مہینے کی 27 تاریخ تک منعقد کرے گی۔

وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس مشق کا مقصد کام کاج کے حقیقی ماحول میں حکمتِ عملی اور طریقہئ کار کو بہتر بنانا ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ اِس سے پیشہ وارانہ بات چیت کیلئے مواقع بھی مہیا ہوں گے، کام کاج سے متعلق معلومات کا تبادلہ ہوگا اور دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان بہترین طور طریقوں کا اشتراک ہوگا۔

اِس مشق کے دوران بھارتی فضائیہ کا Su-30 MKI طیارہ فرانس کے ملٹی رول لڑاکا طیاروں کے ساتھ مل کر پیچیدہ نقلی فضائی جنگی منظرناموں میں کام کرے گا جو فضا سے فضا میں لڑائی، فضائی دفاع اور مشترکہ کارروائیوں پر توجہ مرکوز کرے گا۔x