بھارتی صنعتوں کی کنفیڈریشن CII کا اعلیٰ اختیاراتی کاروباری وفد دو طرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری روابط کو مستحکم بنانے کے لئے سری لنکا پہنچ گیا ہے۔ 15 ارکان پر مشتمل اِس وفد کی قیادت ITC Ltd کے چیئرمین منیجنگ ڈائرکٹر اور CII کے سابق صدر سنجیو پوری کررہے ہیں۔ یہ وفد دو جولائی تک وہاں رہے گا۔ اِس سے قبل سری لنکا کے صدر کے بھارت کے سرکاری دورے کے دوران اعلیٰ سطح کے کاروباری فورم کی میٹنگ ہوئی تھی۔ یہ وفد سری لنکا کے صدر Anura Kumara Dissanayake، سرکردہ کابینہ وزیروں، بورڈ آف انویسٹمنٹ اور سرکردہ صنعتی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگیں کرے گا۔ اِس کے علاوہ ایک CEO گول میز کانفرنس بھی ہوگی تاکہ اقتصادی اشتراک کو وسعت دینے اور تجارتی اور صنعتی ساجھیداری کے نئے راستے تلاش کئے جاسکیں۔x
Site Admin | June 30, 2025 3:07 PM
بھارتی صنعتوں کی کنفیڈریشن CII کا اعلیٰ اختیاراتی کاروباری وفد دو طرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری روابط کو مستحکم بنانے کے لئے سری لنکا پہنچ گیا ہے