January 16, 2026 9:35 AM | J&K ATTACHED

printer

بھارتی ساحلی محافظ دستے نے بحیرہئ عرب میں بھارت کی آبی حدود کے اندر پاکستان کی ایک کشتی کو عملے کے9  اہلکاروں کے ساتھ ضبط کیا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس نے پُنچھ ضلعے میں پاکستان سے اپنی سرگرمیاں چلانے والے دہشت گردوں کے آقا کی غیر منقولہ املاک کو قرق کرلیا ہے۔ منڈی تھانے میں درج کیے گئے ایک کیس کے سلسلے میں عدالت کی ہدایت پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔ قرق کی گئی املاک کی مالیت 22 لاکھ روپے سے زیادہ بتائی گئی ہے۔ یہ آراضی Chamber Kanari کے باشندے عبد العزیز کی ہے جو سرِدست پاکستان میں دہشت گردوں کے آقا کے طور پر کام کر رہا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم اِس سے قبل پاکستان اور پاکستان کے قبضے والے کشمیر منتقل ہو گیا تھا۔ اُس وقت سے وہ بھارت کی سیکیورٹی اور اقتدارِ اعلیٰ کے منافی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔x