January 5, 2026 9:41 PM

printer

بھارتی ریلوے نے موجودہ مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران سیفٹی، صلاحیت میں اضافے اور بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، 80 فیصد سے زیادہ سرمایہ جاتی اخراجات صَرف کئے ہیں۔

بھارتی ریلوے نے موجودہ مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں سرمایہ جاتی اخراجات کی 80 فیصد سے زیادہ رقم استعمال کی ہے۔ ریلوے کی وزارت نے بتایا کہ بھارتی ریلوے نے مجموعی بجٹ امداد کے تحت فراہم کردہ دو لاکھ 52 ہزار 200 کروڑ روپے میں سے دسمبر 2025 کے آخر تک دو لاکھ تین ہزار 138 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔ وزارت نے مزید کہا کہ یہ اخراجات بنیادی طور پر سیفٹی اقدامات، صلاحیت میں اضافے، بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری اور مسافر سہولتوں پر مرکوز رہے۔ وزارت کے مطابق پچھلی دہائی میں سرمایہ جاتی اخراجات کا تواتر کے ساتھ صَرف کیا جانا، وزارت کی جانب سے کئے گئے مختلف اقدامات کی واضح عکاسی کرتا ہے۔
اِن میں 164 وَندے بھارت ٹرین خدمات اور 30 امرت بھارت ٹرین خدمات کی شروعات، ٹرین کا خودکار حفاظتی نظام Kavach کا نفاذ، 99 فیصد براڈ گیج نیٹ ورک کی برق کاری، کئی نئی لائنوں پر بڑے کام، گیج کی تبدیلی، ٹریک کو دوہرا کیا جانا، ٹریفک سہولتیں، PSUs میں سرمایہ کاری اور میٹرو پولیٹن ٹرانسپورٹ نظام شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔