بھارتی ریلوے نے ملک میں ہی ڈیزائن اور تیار کی گئی وندے بھارت سلیپر ٹرین کی حتمی تیز رفتار آزمائش کو کامیابی سے پورا کرلیا ہے۔ اِس گاڑی کو Kota-Nagda سیکشن کے درمیان چلایا گیا۔ اِس دوران، گاڑی نے 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی سب سے زیادہ رفتار حاصل کی، جو جدید اور خود کفیل ریل ٹیکنالوجی کی جانب ملک کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔
ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے اِس تیز رفتار آزمائش کے ویڈیو کا سوشل میڈیا پر اشتراک کیا۔ اِس ویڈیو میں پانی کے گلاس کے مستحکم رہنے کا تجربہ بھی دکھایا گیا، جس میں پانی سے بھرے گلاس تیز رفتار میں بھی مستحکم رہے اور اُن سے پانی نہیں چھلکا۔ اِس تجربے سے نئے سلسلے کی اِس ٹرین کے سفر کے جدید معیار اور ٹیکنالوجی کے مستحکم ہونے کی عکاسی ہوتی ہے۔
اِس تیز رفتار آزمائش کی کامیاب تکمیل ایک بڑی تکنیکی حصولیابی کی عکاسی کرتی ہے اور اِس سے وندے بھارت سلیپر خدمات کے آغاز کی راہ ہموار ہوتی ہے۔
وندے بھارت Sleeper کے 16 کوچیز جو آزمائشی طور پر چلائے گئے تھے، طویل مسافت کے مسافروں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں اور یہ کوچیز مسافروں کیلئے جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہیں۔ اِن سہولیات میں آرامدہ سلیپر Berth، آٹومیٹک دروازے، موڈرن بیت الخلا، آگ کے بارے میں پتہ لگانے اور حفاظت سے متعلق نگرانی کے نظام، CCTV کی ذریعے نگرانی اور مسافروں کیلئے ڈیجیٹل انفارمیشن نظام شامل ہیں۔ اِن سہولیات کا مقصد، مسافروں کو محفوظ، آرامدہ اور عالمی سطح کے سفر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ کوچیز کی آزمائش کے دوران، جامع تکنیکی جائزہ بھی لیا گیا ہے۔