بھارتی ریلوے نے اُن سوشل میڈیا ہینڈلس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ریلوے کی کارروائی سے متعلق گمراہ کن ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں ریلوے کی وزارت نے کہا ہے کہ تہواروں کے اِس سیزن کے دوران کچھ سوشل میڈیا ہینڈلس پرانی یا گمراہ کن ویڈیوز کو نشر کر رہی ہیں جس سے مسافر پریشانی اور الجھن محسوس کر رہے ہیں۔ وزارت کے مطابق اُس کے اہلکاروں نے ایسے 20 سوشل میڈیا ہینڈلس کی شناخت کی ہے جو پرانی یا گمراہ کن ایسی ویڈیوز کی گردش کے ذمے دار ہیں جنھوں نے مسافروں میں غیرضروری پریشانی پیدا کردی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ریلوے انتظامیہ نے اِن ہینڈلوں کے خلاف FIR کرائے جانے کا عمل شروع کردیا ہے اور 24 گھنٹے سوشل میڈیا پر نظر رکھنے کا ایک نظام شروع کیا ہے تاکہ اِس طرح کی غیر سماجی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاسکے اور اِن سے نمٹا جاسکے۔ وزارت نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے تمام افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ حقائق کی چھان بین کئے بغیر اسٹیشنوں پر ہجوم یا اسی طرح کے دیگر واقعات کی ویڈیوز شیئر کرنے سے پرہیز کریں۔ اس میں مسافروں سے زور دے کر کہا گیا ہے کہ وہ ریلوے کے صرف سرکاری نوٹیفکیشن اور وزارت کے تصدیق شدہ سوشل میڈیا ہینڈلوں پر ہی بھروسہ کریں۔
Site Admin | October 18, 2025 9:41 PM
بھارتی ریلوے نے اُن سوشل میڈیا ہینڈلس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ریلوے کی کارروائی سے متعلق گمراہ کن ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں