بھارتی ریلویز کا محکمہ کرسمس اور نئے سال کے موقع پر مسافروں کی تعداد میں اضافے کے مدِّنظر نو Zones میں 138 خصوصی ریل گاڑیاں چلائے گا۔ اِس طرح اِن ریل گاڑیوں کے ساڑھے چھ سو Trips کی تجویز ہے اور اِسے منظوری دے دی گئی ہے۔ ریلوے کی وزارت کے مطابق اب تک 244 / ٹِرپس کو نوٹیفائی کیا گیا ہے۔
کثیر تعداد میں مسافروں کی سہولت کیلئے اِس عرصے کے دوران مغربی ریلوے کے تحت سب سے زیادہ 26 ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں جبکہ وسطی ریلوے 18، جنوب وسطی ریلوے 26 اور جنوب مشرقی وسطی ریلوے 12 ٹرینیں چلائے گا۔x