ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

بھارتی ریلوے تہواروں کے دوران بلارُکاوٹ اور آرام دہ سفر کو یقینی بنانے کیلئے 380 گنپتی خصوصی ٹرینیں چلائیگی۔

بھارتی ریلوے نے آئندہ تہواروں کے دوران عقیدتمندوں اور مسافروں کو بلارکاوٹ اور آرام دِہ سفر کی سہولت فراہم کرنے کو یقینی بنانے کیلئے 380 گنپتی خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔ 2023 میں گنپتی خصوصی ٹرینوں کے کُل 305 پھیرے لگائے گئے تھے، جبکہ گزشتہ برس اِن کی تعداد 358 ہوگئی تھی۔

سینٹرل ریلوے 296 کی سب سے زیادہ تعداد میں خدمات فراہم کرے گی، جس سے مہاراشٹر اور کونکن خطے میں تہواروں کی بھیڑ بھاڑ کے سبب سفر کی سہولت فراہم کی جاسکے گی۔ ویسٹرن ریلوے 56 خصوصی گنپتی پھیرے کرے گی، کونکن ریلوے 6 پھیرے اور جنوب مغربی ریلوے 22 پھیرے لگائے گی۔ خصوصی ریل گاڑیوں کی تفصیلات IRCTC کی ویب سائٹ، ریل وَن ایپ اور کمپیوٹرائزڈ PRS  پر دستیاب ہے۔ گنپتی خصوصی ٹرینیں، کِن کِن مقامات پر رُکیں گی، اِن کی تفصیل بھی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے۔

گنپتی پوجا 27 اگست سے 6 ستمبر تک منائی جائے گی۔ اس موقع پر بھیڑ بھاڑ کے پیش نظر 11 اگست سے گنپتی خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔