بھارتی ریلویز چھٹیوں کے دنوں میں کثیر تعداد میں مسافروں کی سہولت کیلئے پورے ملک میں سینکڑوں خصوصی ریل گاڑیاں چلا رہا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اترپردیش اور بہار کا رُخ کرنے والے مسافروں کی تعداد بہت زیادہ ہے، جبکہ چنئی سے تہوار کے دنوں میں بڑے پیمانے پر لوگ باہر جارہے ہیں۔ اِس ہفتے کے دوران 18 لاکھ سے زیادہ لوگ شہر سے باہر اپنے آبائی وطن چلے گئے ہیں۔
تمل ناڈو اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے 20 ہزار سے زیادہ خصوصی بسیں چلائی ہیں، پھر بھی بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر کثیر تعداد میں مسافر دیکھے جاسکتے ہیں۔
اِدھر ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے نئی دلّی اسٹیشن کا معائنہ کیا اور کہا کہ نئے ہولڈنگ زون سے ایک ہی وقت میں 75 ہزار تک مسافروں کی بڑی تعداد کے بندوبست میں مدد مل رہی ہے۔ اِس مخصوص زون میں ٹکٹ کاؤنٹرس اور بیت الخلاء کی سہولت بھی دستیاب ہے۔
اِدھر اندرونِ ملک پروازوں کے کرائے میں اضافہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ممبئی سے دلّی، لکھنؤ اور امرتسر جانے والی پروازیں سب سے مہنگی پروازوں میں شامل ہیں۔ ہوائی جہاز سے سفر کرنے والے مسافر اِس کرائے کو نامناسب بتا رہے ہیں اور کرائے کو منضبط کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
اِدھر ایئرانڈیا نے دیوالی سے قبل تکنیکی معاملات کا حوالہ دے کر اٹلی کے شہر Milan سے دلّی کی اپنی پرواز منسوخ کردی ہے۔ اِس کی وجہ سے وہاں پھنسے ہوئے سینکڑوں مسافر اب یا تو تہوار کے دن یا اِس کے بعد ہی وہاں سے روانہ ہوسکیں گے۔
Site Admin | October 19, 2025 2:54 PM
بھارتی ریلویز چھٹیوں کے دنوں میں کثیر تعداد میں مسافروں کی سہولت کیلئے پورے ملک میں سینکڑوں خصوصی ریل گاڑیاں چلا رہا ہے