ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 21, 2025 9:35 PM

printer

بھارتی ریلویز نے 29 جنوری کو مَونی اماوسیہ کے موقع پر پریاگ راج میں مہاکنبھ کیلئے بڑی تعداد میں آنے والے عقیدتمندوں کیلئے جامع انتظامات کئے ہیں

بھارتی ریلویز نے 29 جنوری کو مَونی اماوسیہ کے موقع پر پریاگ راج میں مہاکنبھ کیلئے بڑی تعداد میں آنے والے عقیدتمندوں کیلئے جامع انتظامات کئے ہیں۔
مَونی اماوسیہ کے موقع پر عقیدتمندوں کو اُن کی منزل تک پہنچانے کیلئے ریلویز، پریاگ راج کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں سے 150 سے زیادہ خصوصی ٹرینیں چلائے گی۔
حکومت نے مَونی اماوسیہ کے موقعے پر مہاکنبھ میں دس کروڑ عقیدتمندوں کی جانب سے پَوِتر ڈُبکی لگائے جانے کا اندازہ لگایا ہے۔
آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے شمال وسطی ریلوے کے تعلقات عامہ کے چیف افسر ششی کانت ترپاٹھی نے بتایا کہ ریلوے، مَونی اماوسیہ کے موقع پر کُل 400 سے زیادہ میلہ اسپیشل ٹرینیں چلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔انھوں نے مسافروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مقررہ اسٹیشنوں سے ہی ٹرین میں سوار ہوں۔