ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

بھارتی ریلویز نے تہواروں کے بعد مسافروں کے واپسی کے سفر کیلئے چھ ہزار سے زیادہ خصوصی ریل گاڑیوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔

ریلوے کا محکمہ، چھٹ پوجا تہوار کے بعد مسافروں کے آرام دہ اور محفوظ واپسی کے سفر کی تیاری کر رہا ہے۔ تہواروں کے سیزن کے بعد کام کے مقامات پر واپسی کرنے والے مسافروں کی سہولت کے لیے 28 اکتوبر سے نومبر تک 6 ہزار 181 خصوصی ٹرینوں کو نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

ریلوے بورڈ کے تشہیر سے متعلق ایگزیکٹو ڈائریکٹر دلیپ کمار نے آکاشوانی نیوز کو بتایا کہ بہار میں تہواروں کی بھیڑ کے لیے قریب 30 ریلوے اسٹیشنوں پر ہولڈنگ ایریاز، اضافی ٹکٹ کاؤنٹرس، CCTV نگرانی اور مسافروں کی سہولت کے دیگر انتظامات کیے گئے ہیں۔