بھارتی ریزرو بینک (RBI) نے آج اپنے پالیسی ریپو ریٹ میں 25 بیسز پوائنٹ کی کمی کی ہے اور یہ کم ہوکر چھ اعشاریہ دو پانچ فیصد سے چھ فیصد ہوگیا ہے۔ RBI کے گورنر سنجے ملہوترا نے آج ممبئی میں اِس فیصلے کا اعلان کیا۔ پالیسی ریپو ریٹ وہ شرح سود ہوتا ہے، جس پر RBI کمرشیل بینکوں کو قرض فراہم کرتا ہے، جو Liquidity اور افراطِ زر کے بندوبست اور اقتصادی ترقی کے سلسلے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ کم شرح سے ترقی میں تیزی آتی ہے کیونکہ قرضوں کے سستے ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ RBI نے مسلسل دوسری مرتبہ شرح میں کمی ہے۔ پانچ سال کے وقفے کے بعد اِس سال فروری میں، اُس نے اِسی طرح اِس میں کمی تھی۔
آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے، اقتصادی تجزیہ کار اے کے بھٹاچاریہ نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں، جب دنیا بھر میں غیر یقینی کی صورتحال میں اضافے کا امکان ہے، معیشت کیلئے RBI کے اِس طریقہئ کار سے تشویش اور امکانات کی عکاسی ہوتی ہے۔