ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے رواں مالی سال کے لیے مجموعی گھریلو پیداوار(جی ڈی پی) کی شرحِ نمو کے تخمینے کو تبدیل کرکے 6 اعشاریہ 8 فیصد کر دیا ہے۔ اس نے رواں مالی سال کے لیے افراط زر کی شرح کا تخمینہ بھی دو اعشاریہ چھ فیصد لگایا ہے، جو پہلے کے اندازے سے کم ہے۔
اِس سال اگست میں ریزروبینک آف انڈیا نے مالی سال 2025-26 کے لیے مجموعی گھریلو پیداوار کی شرح ترقی کی پیش گوئی چھ اعشاریہ پانچ فیصد اور افراط زر کی شرح کی پیش گوئی تین اعشاریہ ایک فیصد کی تھی۔
اسی دوران آر بی آئی نے سود شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔RBI کے گورنر سنجے ملہوترا نے آج ممبئی میں رواں مالی سال کی چوتھی دو ماہی پالیسی جائزے کے دوران یہ اعلان کیا۔
جناب ملہوترا نے کہا کہ آربی آئی نے اپنے ریپوریٹ کو بغیر کسی تبدیلی کے پانچ اعشاریہ پانچ فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ مالی پالیسی سے متعلق کمیٹی نے اتفاق رائے سے ریپوریٹ میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آربی آئی کے گورنر نے اِس یقین کا اظہار کیا ہے کہ GST کی شرحوں کو معقول بنائے جانے سے کئی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔x