ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

بھارتی خلا نوَرد شبھانشو شکلا، بھارت واپس آگئے ہیں۔ دلّی ہوائی اڈّے پر اُن کا شاندار مقدم کیا گیا۔

بھارت کے خلائی ہیرو گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا کا آج صبح سویرے دلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کی آمد پر گرمجوشی سے خیر مقدم کیا گیا۔ ہوائی اڈے پر مرکزی وزیر ڈاکٹرجتیندر سنگھ، دلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا اور اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر وی نارائن نے اُن کا استقبال کیا۔

شبھانشو شکلا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والے پہلے بھارتی ہونے کے ناطے تاریخ رقم کی ہے۔ وہ اپنے کامیاب خلائی مشن کے بعد زمین پر آب و ہوا کی مناسبت سے خود کو ڈھالنے کے لیے امریکہ میں تھے۔

جناب شکلا نے ناسا کے Axiom-4 مشن میں پائلٹ کی ذمہ داری نبھائی تھی، مشن کا آغاز اس سال 25 جون کو فلوریڈا میں Kenney خلائی مرکز سے کیا گیا تھا۔

مشن کے دوران، انھوں نے خلا کے شعبے میں سائنسی تحقیق کو آگے بڑھانے کے مقصد سے مائیکرو گریویٹی کے تعلق سے کئی اہم تجربات کیے۔

جناب شکلا بھارت کے پہلے انسانی خلائی پرواز مشن گگن یان کے لیے چنے گئے خلانوردوں میں شامل ہیں،   جسے اگلے سال کے آخر میں خلا میں بھیجا جائے گا۔x