NASA نے اعلان کیا ہے کہ Axiom-4 مشن کے تحت بھارتی خلاء باز گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا اور عملے کے دیگر تین ارکان کی زمین پر واپسی کا سفر 14 جولائی کو شروع ہوگا۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے NASA کے کمرشیل Crew پروگرام کے منیجر Steve Stitch نے کہا کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے Undocking کا عمل 14 جولائی کو ہوگا۔
گروپ کیپٹن شکلا اس وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 14 دن کے مشن پر ہیں۔ اُن کی والدہ آشا شکلا نے کامیابی کے ساتھ خلائی مشن مکمل کرنے پر فخر اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔