July 14, 2025 2:36 PM

printer

بھارتی خلاباز گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا اور عملے کے تین افراد پر مشتمل Axiom – 4 مشن آج زمین پر واپسی کا اپنا سفر شروع کرے گا۔

بھارتی خلاباز گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا اور عملے کے تین افراد پر مشتمل Axiom – 4 مشن آج زمین پر واپسی کا اپنا سفر شروع کرے گا۔ سوشل میڈیا پوسٹ پر سائنس اور ٹکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارتی وقت کے مطابق آج سہ پہر ساڑھے چار بجے Undocking کا عمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ Axiom – 4 کا عملہ، بھارتی وقت کے مطابق کل سہ پہر تین بجے زمین پر واپس آئے گا۔ اپنے مشن کے دوران گروپ کیپٹن شکلا نے بھارت کیلئے مخصوص 7 تجربات کئے۔ ISS پر اپنی الوداعی تقریب میں گروپ کیپٹن شکلا نے خلاء کے اپنے سفر کو غیر معمولی قرار دیا۔

S/B Shubhanshu-Axiom-4

Axiom – 4 مشن شکلا کو لے کر 26 جون کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوا تھا۔ مشن میں شکلا کے علاوہ امریکہ، پولینڈ اور ہنگری کے خلاباز بھی شامل ہیں۔ یہ مشن فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے SpaceX Falcon 9 کے ذریعے روانہ ہوا تھا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔