ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 15, 2025 9:51 AM

printer

بھارتی خلاباز شبھانشو شکلا کو خلا لے جانے والے Axiom-4 مشن کی تاریخ میں تبدیلی کرتے ہوئے اب اسے اس ماہ کی 19 تاریخ کو لانچ کیا جائے گا

بھارتی خلا نورد شبھانشو شکلا کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ISS لے جانے والا مشن Axiom-4 اب 19 جون 2025 کو جائے گا۔ یہ اطلاع، تکنیکی مسئلوں کو کامیابی سے حل کئے جانے کے بعد آئی ہے جن کی وجہ سے مشن میں تاخیر ہورہی تھی۔

مشن کو دو بڑے تکنیکی مسئلوں کا سامنا تھا جن پر خصوصی توجہ مرکوز کئے جانے کی ضرورت تھی۔

ISRO، Axiom Space اور Space X کے درمیان ہونے والی Coordination میٹنگ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ Falcon 9 لانچ راکٹ میں سیال آکسیجن کے اخراج کے مسئلے کو کامیابی سے حل کرلیا گیا ہے۔

اس اخراج کا معاملہ لانچ سے پہلے ہونے والے معائنوں میں سامنے آیا تھا جس کی وجہ سے 11 جون کو طے پائے گئے لانچ کی تاریخ کو ملتوی کرنا پڑا تھا۔ یہ مشن بھارت کے لئے بڑی تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ اس مشن کے کامیاب ہونے کی صورت میں، شبھانشو شکلا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ISS جانے والے پہلے اور راکیش شرما کے بعد مدار میں داخل ہونے والے دوسرے بھارتی خلا نورد ہوں گے۔

راکیش شرما 1984 میں خلا میں گئے تھے۔

اپنے 14 روزہ مشن کے دوران شبھانشو ISRO اور NASA کے اشتراک سے تیار کئے جانے والی خلائی غذائیت اور خوراک کے نظام سے متعلق اہم سائنسی تجربات انجام دیں گے۔

NASA، Space X اور ISRO کے اشتراک والے اس مشن کا مقصد خلائی پروازوں کے لئے بین الاقوامی امدادِ باہمی کو مستحکم کرنا ہے۔ یہ مشن، بھارت کے اپنے ’گگن یان‘ پروگرام کی سمت ایک اہم قدم ہے، جس کا مقصد ملک میں ہی تیار کردہ ٹیکنالوجی کے ذریعے بھارتی خلا بازوں کو خلا میں بھیجنا ہے۔

اس ISS مشن سے حاصل کئے گئے تجربے سے بھارت کے مستقبل کے خلا کے شعبے میں کئے جانے والے اقدامات میں براہ راست فائدہ ملے گا اور عالمی خلائی شعبہ سے متعلق دریافت کے معاملے میں ملک کا مقام مستحکم ہو گا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں