January 7, 2026 2:51 PM

printer

بھارتی خلائی ریسرچ تنظیم ISRO، 12 جنوری کو PSLV-C62 مشن لانچ کرے گی

بھارتی خلائی ریسرچ تنظیم ISRO، 12 جنوری کو PSLV-C62 مشن لانچ کرے گی۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں اِسرو نے اعلان کیا کہ آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ میں ستیش دھون خلائی مرکز سے صبح 10 بج کر 17 منٹ پر یہ سٹیلائٹ لانچ کیا جائے گا۔ اس مشن کا خاص حصہ زمین کی نگرانی والا سٹیلائٹ EOS-N1 ہے، جس کو دفاعی ریسرچ اور ترقی کے ادارے نے ایک خاص مقصد کے تحت تیار کیا ہے۔ اس مشن کے ذریعہ 18 دیگر بھارتی اور بین الاقوامی چھوٹے چھوٹے سٹیلائٹ بھی بھیجے جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔